6 اپریل 2026 - 16:27
مآخذ: ابنا
اسرائیلی فوج کو اسٹریٹجک شکست کیوں ہوئی؟ اسرائیلی جنرل کا تجزیہ

اسرائیلی جنرل اسحاق بریک نے حالیہ جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر اہم تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اپنی اسٹریٹجک صلاحیت کھو بیٹھی ہے اور اب محض “بحران مینیجر” بن کر رہ گئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی جنرل اسحاق بریک نے حالیہ جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر اہم تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اپنی اسٹریٹجک صلاحیت کھو بیٹھی ہے اور اب محض “بحران مینیجر” بن کر رہ گئی ہے۔

بریک کے مطابق یہ تنزلی کوئی اچانک واقعہ نہیں بلکہ ایک طویل عمل کا نتیجہ ہے، جس کی جڑیں جنگ یوم کیپور کے بعد کی پالیسیوں میں ملتی ہیں، تاہم گزشتہ تین دہائیوں میں یہ رجحان زیادہ شدت اختیار کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اب بڑے پیمانے پر جنگی حکمت عملی بنانے کے بجائے صرف وقتی ردعمل دیتی ہے، یعنی مختلف محاذوں پر پیش آنے والے بحرانوں کو عارضی طور پر سنبھالتی ہے، لیکن اس کے پاس کوئی جامع اور طویل مدتی حکمت عملی موجود نہیں۔

بریک کے مطابق فوجی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں بھی اس صورتحال کا سبب بنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی زمینی اور جامع فوجی طاقت کو کمزور کر کے زیادہ انحصار ٹیکنالوجی پر مبنی فضائی قوت پر کر دیا گیا، جس سے وقتی برتری تو حاصل ہوئی، مگر مجموعی دفاعی توازن متاثر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا سب سے بڑا اثر اسرائیل کے داخلی محاذ پر پڑا ہے، جہاں اب پہلی بار طویل عرصے تک شہری علاقے مسلسل دباؤ اور حملوں کی زد میں رہے ہیں۔ ان کے مطابق ماضی کے برعکس، موجودہ جنگ میں اندرونی معاشرہ بھی براہِ راست اور مسلسل متاثر ہو رہا ہے، جس سے عوامی برداشت اور جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت میں کمی آئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha